داعش نے شاہی خاندان کے تیسرے ولی عہد پرنس جارج کو قتل کرنےکی دھمکی دی ہے، جس کے بعد اسکول میں چار سالہ شہزادے کی سیکورٹی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی سائبر سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کا ایک خفیہ پیغام پکڑا ہے،جو سماجی رابطے کی موبائل فون ایپلی کیشن ٹیلی گراف سے بھیجا گیاتھا۔
برطانوی انٹیلی جنس حکام کا دعویٰ ہے کہ پرنس جارج اور ان کے اسکول کی تصویر شائع کی گئی ہے جس کے کیپشن میں ’ اسکول اسٹارٹس ارلی‘ لکھا گیا ہے۔
اس پوسٹ میں عربی زبان میں بھی ایک جملہ لکھا گیا تھا جس کا ترجمہ ہے ’ جب گولیوں کی دُھن پر جنگ ہوتی ہے توہم بدلے پر اترآتے ہیں‘۔
داعش خفیہ پیغام بھیجنے کے لئے ٹیلی گرام سروس کے استعمال پر بھروسہ کرتی ہے کیونکہ اس سے با آسانی صارف کے مقام کوپوشیدہ رکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ عرصے سے برطانیہ میں جاری دہشت گردی کے واقعات کے بعد سےملک بھر کے ایئرپورٹس،ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر مقامات نگرانی کی جانے لگی۔