جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی کی لانڈھی جیل سےاڑسٹھ بھارتی ماہی گیر وں کو رہا کردیا گیا، ماہی گیر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے، انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
کراچی کی لانڈھی جیل سے 68 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا، رہا ہونے والے ماہی گیروں میں 66 کا تعلق بھارت کے صوبے گجرات جبکہ دو کا یو پی سے ہے، رہا ہونے والے ماہی گیروں کو جیل کی گاڑیوں میں کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچایا گیا۔
رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے گا، قیدیوں کو کراچی سے واہگہ بارڈر تک پہچانے کے اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے برداشت کئے۔
رہائی پانے والے ماہی گیروں کاکہنا تھا کہ پاکستانی جیل حکام کی جانب سے ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا گی اور انہیں دیوالی کے موقع پر مذہبی رسومات ادا کرنےکے لئے ہر طرح کی اجازت دی گئی۔