• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،سرکاری ہائوسنگ اسکیم پر قبضے کی کوشش ناکام ،5افراد گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) مشرقی بائی پاس پر سرکاری ہائوسنگ اسکیم کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ ،کیوڈی اے کی جانب سے قبضہ چھڑانے کے لیے کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کر لیاگیا، کیوڈی اے ذرائع کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ کیوڈی اے طاہر خان کو اتوار کی صبح اطلاع ملی تھی کہ مشرقی بائی پاس پر واقع سرکاری ہاسنگ اسکیم پر لینڈ مافیا قبضہ کر رہا ہے جس پر وہ دیگر عملے اور پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لینڈ مافیا سے سرکاری اراضی واگز کرنے کی کوشش کی تو لینڈ مافیا نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے گھیرے میں لے کر لینڈ مافیا کے پانچ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا فائرنگ سے اسپیشل مجسٹریٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہے اس سلسلے میں ڈی جی کیو ڈی اے عمران زرکون نے جنگ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کیو ڈی اے نے سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی لینڈ مافیا نے مشرقی بائی پاس پر سرکاری ہائوسنگ اسکیم کی اراضی پر قبضہ کر لیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ اور ٹیم کو خصوصی انعام دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قبضہ کرنے والے لینڈ مافیاکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
تازہ ترین