• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)صوبائی دارالحکومت سے دو لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق خروٹ آباد پولیس کو اتوار کی صبح اطلاع ملی تھی کہ مغربی بائی پاس بکرا منڈی کے قریب ایک لاش پڑی ہوئی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر بی ایم سی ہسپتال پہنچایا جہاں لاش کی شناخت عبدالصمد کے نام سے ہوئی جو ائیر پورٹ روڈ کے علاقے مبارک کاریز شیخ ماندہ کا رہائشی تھا پولیس نے بتایا کہ مقتول ہفتے کی شام کو گھر سے نکلا تھا جسے نامعلوم افراد سر میں گولیاں مار کر ہلاک کر نے کے بعد لاش پھینک کر فرار ہو گئے۔ جبکہ نیو سریاب تھانے کے علاقے کلی آدم خان کے ایک مکان سے پولیس کو ایک لاش ملی جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں لاش کی شناخت عبدالجبار کے نام سے ہوئی جو میاں غنڈی کا رہائشی تھا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔
تازہ ترین