• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن کی حیثیت جماعت کیلئے کام جاری رکھوں گا‘ صابر حسین

پشاور ( آن لائن ) سابق امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ وہ جماعت اسلامی میں ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے اور ملک میں اسلامی نظام کے قیام ، اعلائے کلمتہ اللہ کے لیے اور سراج الحق کے سپاہی کے طور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ۜکے کارکن کی حیثیت سے اپنے آپ کواحتساب کے لیے پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بطور امیر جماعت اسلامی پشاور اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دیا ہے لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔جماعت اسلامی میر ا اڑھنا بچھنا ہے اور میرا جینا اور مرنا جماعت اسلامی کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کی واحد تنظیم ہے جس میں کوئی رکن عہدوں کے لالچ میں کام نہیں کرتا اور میں نے بھی این اے فور کے ضمنی انتخابات کے بعد مستعفی ہوکر کارکن کے حیثیت سے کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
تازہ ترین