کامن ویلتھ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہو گئے۔
ماریشس میں محمد آصف کو اسکاٹ لینڈ کے روس ویلینس نے شکست دی۔
کامن ویلتھ اسنوکر چیمپئن شپ میں 16 پلیئرز کے درمیان ناک آؤٹ مقابلہ ہے، جس میں محمد آصف اسکاٹ لینڈ کے پلیئر سے 3-2 کی شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
محمد آصف میچ میں 2-1 کی برتری کے باوجود کامیابی حاصل نہ کر سکے۔
روس ویلینس نے پاکستانی پلیئر کو 1-42، 37-4، 0-57، 34-28 اور 44-21 سے شکست دی۔