• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور پیوٹن کا ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک رابطہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ماسکو سے کریملن کے مطابق دونوں صدور کے درمیان مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ 

صدر پیوٹن نے ایران کے مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

کریملن کے مطابق صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک کال تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، اس دوران صدر ٹرمپ نے صدر پیوٹن سے یوکرین تنازع روکنے کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا۔ 

کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ ہم مسئلہ یوکرین کا بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنا جاری رکھیں گے، روس یوکرین تنازع کے بنیادی مسائل کو ختم کرنے کا اپنا مقصد حاصل کریں گے۔

روسی صدر نے امریکی صدر کو بتایا کہ روس یوکرین میں اپنےمقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا، فیس ٹو فیس ملاقات اور یوکرین کو اسلحے کی کچھ فراہمی روکنے پر گفتگو نہیں ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید