لاہور( جنرل رپورٹر،آئی این پی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے حلقہ این اے120میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا،انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کی، اور ان کے مسائل سنے،مریم نوازنے کہا کہ ناراض کارکنوں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کیئے جائیں۔انہوں نے مرکزی دفترمیں یوسی61کے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور مسلم لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، انہوں نے رہنماؤں کو ہفتے میں ایک بار پارٹی کارکنوں اورعوام سے رابطے کی ہدایت کی، مریم نواز نے کہا کہ کے ناراض کارکنوں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کیئے جائیں ۔مسلم لیگ (ن )کے رہنمائوں مریم نواز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور، نیب مقدمات اور آئندہ کی حکمت ِ عملی پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں طے پا کہ ملک میں آئینی بالادستی ،جمہوری عمل کےاستحکام ،عوامی مسائل کےموثر حل اور قومی تعمیر و ترقی کےتسلسل کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی مسلم لیگ کی تنظیم کوہر سطح پر زیادہ فعال بنانے کی ضرورت ہے، ملاقات میں کہا گیا کہ مسلم لیگ کا باہمی اتحاد قائم رہیگا- نفاق کی خواہش رکھنے والے نامراد رھیں گےنامکمل نیب ریفرنسز پر غیر معمولی عجلت انصاف کے تقاضوں کے منافی ہےکسی سے محاذ آرائی کی ہے نہ اس کی ضرورت ہےآزادی اظہار کے بنیادی حق کا تحفظ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔