پاکستان کوسٹ گارڈ زنے پسنی ایئرپورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان کوسٹ گارڈ زکے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر پسنی ایئرپورٹ کے قریب سردشت کے مقام پر کی گئی۔
کارروائی کے دوران پہاڑیوں میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی 480 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 57 کروڑ روپے ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈ زکے مطابق خدشہ ہے کہ منشیات مشرق وسطیٰ اسمگل ہونا تھی۔
گزشتہ دنوں بھی کوسٹ گارڈ زنے پسنی ایئرپورٹ کے قریب خالی مکان سے اربوں روپے مالیت کی 922 کلوگرام چرس برآمد کی تھی۔