• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعصام الحق پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر

Aisam Ul Haq And Mischa Zverev Out From Paris Masters Tennis

پاکستان ٹینس ا سٹار اعصام الحق قریشی پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

ڈائیگو اور فرنینڈو نے اعصام اور مسشا زیوریف کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی، فرانس میں جاری میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو اور ان کے اسپینش جوڑی دار فرننڈو ورڈسکو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصام الحق اور ان کے جرمن جوڑی دار زیوریف کو اعصاب شکن مقابلے کے بعدشکست دی۔

میچ کا اسکور 4 - 6 ، 6 - 3 اور 13 - 11 سے رہا شکست کے بعد اعصام الحق اور ان کے جرمن جوڑی دار زیوریف ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین