• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف لندن سے واپس آکر جارحانہ پالیسی اپنائیں گے،اعتزاز احسن

Todays Print

لاہور(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پار ٹی کے رہنما اور سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف لندن سے واپس آکر جارحانہ پالیسی اپنائیں گے،پارٹیوں کے اندر مائنس ون فارمولا قابل عمل نہیں ہوتا، ملک میں یکساں احتساب کا نظام لایا جائے،چیئرمین نیب کے لئے بہت بڑا امتخان ہے، نیب ایک صوبہ میں اور جبکہ دوسرے صوبے میں اور طریقہ اپنا رہا ہے۔منگل کو سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کیا کہ مقدمہ میں میرٹ نہیں سلوک بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈاکٹر عاصم رینجرز حراست میں بھی رہے یہ امتیازی سلوک ہے جبکہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا نوازشریف لندن سے واپس آکر جارحانہ پالیسی اپنائیں گے، پارٹیوں کے اندر مائنس ون فارمولا قابل عمل نہیں ہوتا۔

سینیٹر اعتزاز احسن نے زور دیا کہ ایبٹ آباد اور سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ بھی منظر عام پر آنی چاہیں۔ ایک سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی کے رہنما نے واضح کیا کہ ایک دو حلقوں میں ہارنے سے کچھ نہیں سارا پاکستان باقی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار شہزادے ہیں جن کو گرفتار کرنے کے بجائے پروٹو کول دیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی حکومت کی باتیں قبل از وقت ہیں۔

تازہ ترین