• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی فون ایپ کے ذریعے خود ڈاکٹر میں کینسر کی تشخیص

Doctor Diagnosed His Own Cancer With An Iphone Ultrasound

برطانیہ میں کینسر کی تشخیص کرنے والی آئی فون کی ایک ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ کے دوران خود ڈاکٹر میں اس مرض کی تشخیص ہوگئی۔

برطانیہ کی ایک کمپنی کے 59سالہ چیف میڈیکل آفسر جان مارٹن نے حال ہی میں ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جس کو آئی فون سے منسلک کر کےکینسر کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر مارٹن کا کہنا ہے کہ میں اپنے حلق میں کافی دنوں سے کوئی چیز محسوس کر رہا تھا، جب اس آلے کی ٹیسٹنگ کا وقت آیا تو میں نے سوچا کیوں نہ میں اپنے اوپر ہی اس کو آزما لیتا ہوں، جب میں نے اس آلے کو پہلی دفعہ استعمال کیا تو نا صرف انہیں اپنے حلق میں کینسر کا انکشاف ہوا بلکہ یہ بھی پتہ چلا کہ یہ چوتھے مرحلے تک پہنچ چکا ہے ، انہوں نے اپنے حلق کے کینسر کے خلیات کی تصویر بھی اپنے آئی فون کی اسکرین پر دیکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس آلے کو لے کر ٹیکنیشن کے پاس گیا کہ شاید اس میں کوئی خرابی ہو مگر جانچنے پر ہمیں کوئی خرابی نظر نہ آئی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ ہم ایسا آلہ ایجاد کرنے میں کامیاب ہو گئے جو بروقت نا صرف کینسر کی تشخیص کرتا ہے بلکہ اس کی تصویر بھی آپ کے آئی فون پر نظر آئے گی۔

کینسر کی تشخیص کے بعد ڈاکٹر کی کیمو تھراپی کی گئی ، جس کے بعد وہ تیسری اسٹیج پر آگیا ہے۔

تازہ ترین