کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ادارہ احتساب بیورو بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ نصابی وغیر نصابی مقابلوں میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل سطح پر ہونےوالے تقریری مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ کی طالبات نفیسہ اور بختاور نے اردو انگریزی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی پرنسپل محترمہ نور جہاں کھیتران نے اس کامیابی پر خوشی کااظہار کیا اور صدر شعبہ اردو مس حمیرا سدوزئی پروفیسر مس زبیدہ لونی اور مس فرزانہ آغا اور صدر شعبہ انگریزی مس روبینہ درانی پروفیسر مس جویریہ حق کو طالبات کی کامیابی پر مبارکباد دی جنکی محنت اور رہنمائی سے کالج ہذا کو ایک بار پھر یہ اعزاز حاصل ہوا۔