کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی ثاقب عمر، احمد اسجد، اسد اللہ، اور محمد شعیب نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں بوائز انڈر 18 کے کوارٹر فائنل میں ثقب عمر نے الہام خان کو، احمد اسجد نے اشیش کمار کو، اسد اللہ نے عاقب عمر کو اور محمد شعیب نے سبحان بن سالک کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ گرلز انڈر 18 کے سیمی فائنل میں شمزہ طاہر نے بسمہ کو اور ایشا جواد نے شیزہ ساجد کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ بوائز انڈر 18 کے ڈبلز میں ایم شعیب اور ثاقب عمر نے سمیع زیب اور سبحان بن سالک کو جبکہ اسد اللہ اور عاقب عمر کی جوڑی نے زین خان اور ایم عبداللہ کو زیر کیا۔