• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان ایکسپورٹرز نے غلام خان بارڈر کھولنے کا مطالبہ کردیا

پشاور ( نیوز ڈیسک ) پاک افغان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کاہنگامی اجلاس حاجی قدیراللہ کی زیرصدارت نیوسرحدکراچی گڈز پشاورمیں منعقد ہوا اجلاس میں خرلاچی بارڈرپرگاڑیوں کے روڈ پاس ،لوڈ آن لوڈسمیت بارڈرپر آن لوڈاوردیگراہم مسائل پربھی بحث ہوئی اور حکومت پاکستان سے پرزورمطالبہ کیاگیاکہ ایکسپورٹرزکی بہتری کیلئے ان سے تعاون کریں ایکسپورٹرزنے غلام خان بارڈرکو برآمدات اور درآمدات کیلئے کھولنے کامطالبہ کیاجوکہ طورخم کی نسبت 270کلومیٹر کابل کے قریب پڑتاہے اور سڑکیں بھی کھلے اور کشادہ ہیں۔
تازہ ترین