• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان سیدعلی شاہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب

پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلطان سیدعلی شاہ کو پاکستان کبڈی فیڈریشن کا ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب کرلیا گیا پاکستان کبڈی فیڈریشن کے انتخابات میں رانامحمدسرورجنرل سیکرٹری کاعہدہ برقراررکھنے میںکامیاب رہے۔ خیبرپختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے صدر پیر برکت علی نے کبڈی فیڈریشن میں سلطان سید علی شاہ کی کامیابی پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے اس توقع کااظہار کیاہے کہ وہ صوبائی ایسوسی ایشن کودرپیش مسائل کے حل میں اہم کرداراداکریں گے۔ سلطان سید علی شاہ کبڈی کے کھلاڑی رہے ہیں وہ صوبائی کبڈی ٹیم کے کپتان کے علاوہ قومی کبڈ ی ٹیم کی جانب سےکھیل چکے ہیں پچھلے چند سالوں سے انٹرنیشنل ریفری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں ۔
تازہ ترین