ملتان ( لیڈی رپورٹر)یاسمین خاکوانی کا کہنا ہے کہ ملتانکی آبادی جوموجودہ مردم شماری میں 25لاکھ سامنے آئی ہے عالمی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہر پانچ افراد کیلئےشجر کا ہونا ضروری ہے۔ اس لحاظ سے تقریبا پانچ لاکھ پودے لگانے پڑتے ہیں ۔ملتان کی آلودگی کے خاتمے کیلئے اس وقت جہاد کی بنا پر کام کر نے کی ضرورت ہے ۔مغربی ممالک میں30فصیدزمین پر جنگلات لگائے جاتے ہیں،ہم اس لحاظ سے بہت پیچھے ہیں۔ہم سب کو اس معاملے میں اپنا کر دادادا کر نا ہے ۔ان خیالات کا اظہارسر سبز شاداب ملتان پر اجیکٹ کے سالانہ میٹنگ کے مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر پراجیکٹ کوآرڈییٹٹرعامر شہزاد صدیقی نے کہا کہ پورے ملتان میں بھر پور انداز میں پودے لگائے جائیں گے اوراس سلسلے میں ذاتی وسائل پر انحصارکیاجائے گا ۔س موقع پر یاسمین خاکوانی، اعظم خاکوانی، منور خورشید صدیقی، مسیح اُﷲجام پوری، عامر نقشبندی ، تاج محمد تاج ، آصف اعوان ، ابرار علی خان، عبداالباری جعفری ، عمر فاروق خان شریک تھے۔ اس موقع پر انجنئیر ممتاز احمد خان نے مزید کہا 50ہزارپودے ملتان میں لگائے جائیں گے اور مختلف تعلیمی اداروں میں نو ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں ۔