• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پشین اور کراچی روٹ موت کی وادی بن گیا، بلوچستان بس فیڈریشن

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بس فیڈریشن کے صوبائی صدر میر سعید جان لہڑی کی زیر صدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے ز ور آزمائی عوام سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں نکالا جا رہا ہے لہٰذا اس اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی اختر جان کاکڑ نے موٹر وے پولیس اور نیشنل ہائی وے ا تھارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ پشین اور کوئٹہ کراچی روٹ پر آئے روز مختلف ناخوشگوار واقعات اور حادثات ہوتے رہتے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں یا زندگی بھر کیلئے معذور ہو جاتی ہیں متعلقہ محکمہ اور موٹر وے پولیس اپنی غفلت کا مظاہرہ کرتی ہے جبکہ اہلکاران اپنی ا صل ڈیوٹی کی بجائے صرف مخصوص جگہ پر کھڑے رہتے ہیں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پشین اور کوئٹہ کو دو رویہ بنایا جائے اور موٹروے کی شکل میں دیکھ بحال کی جائے تاکہ ا ٓئے روز خونخوار حادثوں کا تدارک کیا جا سکے اور عوام سکھ کا سانس لے ۔
تازہ ترین