• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل ناڈو حکومت نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امدادکے لئے 601 طبی ٹیموں کی خدمت حاصل کر لی ہیں جبکہ بھارتی شہر چنئی میں بھی اس وقت 401 طبی کیمپ لگائے جا چکے ہیں۔

تامل ناڈو حکام کے مطابق بارش سے متاثرہ لوگوں کے لئے حکومت نے خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ میڈیکل کیمپس بارش کے بعد پھیلنے والی ممکنہ بیماریوں سے کو روکنے کے لئے مفید ثابت ہو ں گے۔حکومت نے لوگوں کو ہدایے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ خود کو ذرا بھی بیمار پائیں تو فوراً طبی کیمپس سے رجوع کریں۔

متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی میں کلورین کی مقدار کی جانچ پڑتال کا نظام بھی نافذ کروایا گیا ہے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

کئی علاقے زیر آب آنے سے ہزاروں افراد عارضی کیمپوں میں پناہ لینے پرمجبورہوگئے ۔

 

تازہ ترین