کوئٹہ (ا سٹاف رپورٹر) کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی کے صدر ارشاد علی شاہ اورسنئیرنائب صدر عبدالباقی کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعت و زراعت متاثر ہونگے، اضافہ فورا واپس لیا جائے انہوں نے کہا کہ تجارتی اشیاکی نقل و حمل اور زرعی مشینری میں پٹرولیم مصنوعات بطور ایندھن استعمال ہوتے ہیں، یہ شعبے انتہائی متاثر ہونگے۔ صنعتوں کی پیداواری لاگت پہلے ہی زیادہ ہے، مزید اضافہ ہوجائے گا،صنعت و تجارت اور زرعی شعبے کی نشوونما متاثر ہوگی،انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔