کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بس فیڈریشن کے صوبائی صدر سعید جان لہڑی اور جنرل سیکرٹری اختر جان کاکڑ نے صوبائی حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ کوئٹہ شہر میں پرائیویٹ ہسپتالوں کی بھر مار سے عوام دربدر اور فرار ہورہے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا چلنا بھی محال ہے جس سے کئی خاندانوں کا روزگار جڑا ہوا ہے ان ہسپتالوں کے سامنے نہ تو پارکنگ کا مناسب انتظام ہے اور نہ ہی گورنمنٹ کی طرف سے کوئی اجازت نامہ حتیٰ کہ اکثر ہسپتالوں میں قائم پارکنگ کو لیبارٹری میں تبدیل کیا گیا ہے جو کہ سراسر بلڈنگ اور ہسپتال کے قانون کیخلاف ہے ان ہسپتالوں کے سامنے ہر وقت ٹریفک کا ہجوم رہتا ہے جس سے کئی اوقات کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں لہٰذا صوبائی حکومت سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ ان ہسپتالوں کی پارکنگ کے مسئلہ کو حل کیا جائے تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ متاثر نہ ہو ۔