کوئٹہ(سٹی ڈیسک)امن کمیٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حیدر خان اچکزئی کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی چیئرمین ساجد جسکانی محمد علی درانی ظفر کھرل ڈاکٹر مولابخش شاکر علی آفریدی راشد مغل ودیگر سینئر رہنمائوں کی مشاورت سے قاسم خان وردگ کو امن کمیٹی ضلع کوئٹہ کا آرگنائزر عثمان رند کو ڈپٹی آرگنائزر ٹکری شوکت مینگل کو کوئٹہ سٹی کا آرگنائزر مقرر کیاگیا ہے صوبائی صدر نے نئے مقرر کئے جانےوالے عہدیداروں کو تاکید کی کہ وہ کمیٹی کو مزید فعال بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔