• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار قومی ہاکی، پاکستان آج آسٹریلیا کیخلاف مہم شروع کریگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم آسٹر یلیا میں ہونے والے چار قومیٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو میزبان آسٹریلیا سے کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔پاکستانی ٹیم نے میلبورن پہنچنے کے بعد پریکٹس کی جو سوا گھنٹے جاری رہی۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ فرحت خان نے میلبورن سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی فٹاور اس ٹورنامنٹ میں جیت کے لئے پرجوش ہیں۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں ایک درجے ترقی خوش آئند ہے، پاکستان عالمی رینکنگ میں 14 سے13ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنے ہوم گرائونڈ پر خاصی مشکل حریف ہے مگر ہم اسے ماضی میں بھی شکست دے چکے ہیں اس لئے کسی دبائو میں نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ طویل سفر کے بعد تھکاوٹ تو ہوگئی تھی، لیکنسارا دن آرام میں ہی گزار دیتے تو پریکٹس کا موقع نہیں ملتا۔ٹورنامنٹ میں جاپان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ محمد عرفان پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عمر بھٹہنائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں امجد علی، عرفان ، ابوبکر محمود، عاطف ، مشتاق ، حسن انور، عماد شکیل بٹ، تصور عباس ، رضوان جونیئر، ارسلان قدیر، شجیح احمد، شان ارشاد ، عتیق ارشد، اعجاز احمد، بلال قادر اور خضر اختر شامل ہیں۔
تازہ ترین