• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو تاریخ کی بدترین شکست

Hockey The Worst Defeat Of Pakistan In The Hands Of Australia

چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو میزبان اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے 1 کے مقابلے 9 گولز سےمات دیدی ہے، یہ پاکستانی ہاکی ٹیم کی تاریخ کی بدترین شکست ہے۔

میلبرن کے نیٹ بال اینڈ ہاکی سینٹر میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، پاکستان کے گول پر بار بار حملے کئے اور میچ کے آخر تک اپنا زور بنائے رکھا۔

میچ میں آسٹریلیا کے بلیک گوورز نے ہیٹ ٹرک اور آرون کلنس مڈ نے 2 گولز اسکور کئے، میچ میں پاکستان کی جانب سے واحد گول ابوبکر محمود نے کیا۔

پاکستان کی یہ کسی بھی میچ میں اب تک کی سب سے بدترین شکست رہی ہے، اس سے قبل 2006ء میں اسپین میں ہونے والی چیمپئن ٹرافی کے دوران ہالینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 9 گولز سے ہرایا تھا۔

آسٹریلیا میں جاری اس چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹیمیں جاپان اور نیوزی لینڈ کی ہیں، پاکستانی ہاکی ٹیم آج جمعرات کو اپنا دوسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ 11 نومبر کو اس کا ٹاکرا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

تازہ ترین