• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے،پامیر کنزیو مر سوسائٹی

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) کوئٹہ میں دیگر اضلاع کی نسبتدودھ کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ پشین میں ستر سے اسی روپے فی لیٹر خالص دودھ مل رہا ہے جہاں پرائس کمیٹی فعال نہیں لیکن کوئٹہ میں انتظامیہ کی سرپرستی اور نگرانی میں گرانفروشوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ان خیالات کااظہار پامیر کنزیو مر سوسائٹی کے چیف کوآرڈینیٹر نذر محمد بڑیچ،حاجی سلیم ناصر، جعفر خان، نقیب شاہوانی، امیر محمد کاکڑ،حضرت علی اور شاہ حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اور مافیاکےمن پسند اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے صارفین پر ظلم قرار دیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پورے صوبے میں دودھ کی قیمت سب سے زیادہ ہے حالانکہ دودھ ہر غریب و امیر کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مافیااسے مہنگا کرکے غریب سے یہ نعمت بھی چھین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ودھ اور دہی کے نرخ بڑھانے سے دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو بڑھانے کا قانونی جواز پیدا کیا جارہا ہے۔ ٓآہستہ آہستہ قیمتیں بڑھانے کی ایک سازش ہے جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ بلکہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرنے سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے وزیر اعلی سے اپیل کی کہ ڈیری مالکان اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری سطح پر معقول قیمتیں مقرر کر کے اس پر عملدرآمد کرایا جائے۔
تازہ ترین