وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا اس بات کو مان چکی ہے کہ پاکستان ٹیک آف کے لیے تیار ہے، قوم کو مایوسی کی آواز کو دبا کر امید کی آواز کا ساتھ دینا ہوگا۔
شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سےاقبالیات کے موضوع پر مختلف مقابلوں کے لیے منعقد تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں اقبال کے پیغام کو لے کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جو چیلنج درپیش ہیں ان سے نکلنے کے لیے اقبال کی فکر سے رہنمائی حاصل کرنی ہے،آج پاکستان میں کسی بیڑہ غرق اور ستیاناس کی کوئی گنجائش نہیں، پچھلے چار سالوں میں ایچ ای سی کا بجٹ 35 ارب کر دیا ہے؎
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کچھ لیڈروں کی سوچ رشوت تک جاتی ہے،اگر وہ مجھے یہ بتائیں گے کہ بال کو ریورس سوئنگ کیسے کرنا ہے تو ضرور سنوں گا،اگر یہ بتائیں گے کہ جاپان اور دیگر ممالک نے ترقی کی تو ردی کی ٹوکری میں ڈال دوں گا۔