کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے زمین نکل گئی ہے، جمعرات کو اسے میلبورن میں کھیلے جانے والے چار قومی انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جاپان کی کم زور ٹیم نے اسے 3-1سے ہراکر شرم سے پانی پانی کردیا، پاکستانی کھلاڑی اس میچ میں بھی بری طرح ناکام رہے، ان کے درمیان ہم آ ہنگی کا فقدان نمایاں تھے، انہوں نے کوئی قابل ذکر موو بھی نہیں بنائی۔ پاکستان کو پہلے میچ میں آسٹریلیا نے نو گول سے مات دی تھی قومی ٹیم کے کھلاڑی جاپان کے خلاف بھی دبائومیں نظرآئے اور گول کرنے کے لئے ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ ہاف ٹائم تک جاپان کو0-1 سے برتری حاصل تھی۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول آخری منٹ میں محمد عتیق نے اسکورکیا۔ پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے گرین شرٹس کوایک کے مقابلے میں 9وگول سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ ہفتے کونیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ چار قومی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم ٹرائلز کے بغیر منتخب کی گئی ہے جس سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کے بارے میں غیر مستقل مزاج کارکردگی ظاہر ہوتی ہے۔