• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کی مد میں دی گئی گرانٹ 58 حلقوں میں تقسیم کر دی ، ڈپٹی مئیر کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن)کوئٹہ شہر میں صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس نظام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کونسلر دن رات محنت کررہے ہیں، ڈپٹی مئیر محمد یونس بلوچ نے کہا ہے کہ اس مہم کو اور تیز کرنے کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صفائی کی مد میں دی گئی گرانٹ کو 58 حلقوں میں تقسیم کیاگیا ہے اور بذریعہ ٹھیکیداران نالیوں کی صفائی کچرہ ٹپ تنصیب کرنے کا کام اور کچرا اٹھانے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے جس کی نگرانی ایکسین عبدالخالق زہری کررہے ہیں یہ تمام کام کونسلروں کی مشاورت سے کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمیں چاہئے اپنے گھر کی طرح اپنے شہر کو بھی صاف رکھیں ہم ایک باشعور قوم ہیں اور ہم سب کی جدوجہد اس بات کی دلیل ہے کہ ہم اپنے ملک اور اپنے شہر کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ کام صرف کارپوریشن کا نہیں بلکہ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے گلی کوچوں کا بھی خیال رکھیں۔
تازہ ترین