• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں آل پاکستان طلباء کانفرنس منعقد کی جائے گی‘ بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او پجار کی سنٹرل کمیٹی کااجلاس زیرصدارت مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ ہوا جس میں ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال ‘ بلوچ سیاست ،تنظیمی کارکردگی رپورٹ، تعلیمی مسائل،تنظیمی اموروآئندہ حکمت عملی سمیت دیگر ایجنڈے زیربحث لائے گئے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا بی ایس او پجار جمہوری و قومی تنظیم کی حیثیت سے بلوچ سیاست کو وسعت دینے اور بلوچ نوجوانوں کی ذہنی آبیاری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہےاجلاس میں وکرم بلوچ اور سعداللہ بلوچ کو اعزازی مرکزی کمیٹی ممبر منتخب کیاگیانجم بلوچ کے ڈرافٹ کے تناظر میں کامریڈ عمران،غلام حسین،علائوالدین پرمشتمل کمیٹی قائم کی گئی بی ایم سی یونٹ کو فعال جبکہ پجار و گروک کی چھپائی کی ذمہ داری چیئرمین گہرام اسلم بلوچ اور نادر بلوچ کے سپرد کی گئی کوئٹہ میں آل پاکستان طلباء کانفرنس ‘رخشان، نصیرآباد، مکران، ساراوان،جھالاوان اور سندھ میں ریجنل کانفرنسز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیاگیا حب میں میڈیا کانفرنس جبکہ شہید ڈاکٹر شفیع بلوچ کی برسی کے مناسبت سے کراچی میں تعزیتی ریفرنس ہوگاالیکٹرانک ‘ پرنٹ اور سوشل میڈیا پر تنظیمی سرگرمیوں کی تشہیر کے لئے نادر بلوچ کی سربراہی میں شفقت ناز بلوچ اور سراج سخی بلوچ پر مشتمل کیٹی بنائی گئی کوئٹہ زون کے دوستوں کی سیاسی تربیت اور تنظیم کو مزیدفعال بنانے کیلئے آغادائودشاہ،علائوالدین مری، عمران بلیدی،عزیز بلوچ،گورگین اور کریم بلوچ پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کی گئی۔
تازہ ترین