اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا میں جاری چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئی پاکستان کو 3-2 سے ہار ملی ہے۔ پاکستان کی جانب سے عمر بھٹہ اور عماد بٹ نے ایک ایک گول کیا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے جاپان کو 6-1 سے ہرایا۔ آج اتوار کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ فائنل میں مدمقابل ہوں گے جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ کیلئے جاپان اور پاکستان مدمقابل ہوں گے۔