• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ جانے کی کوشش میں 33 ہزار تارکین وطن جان سے گئے

33000 People Died To Crossing Europe

یورپ جانے کی کوشش میں 24 برس کے دوران 33 ہزار سے زائد تارکین وطن موت کے منہ میں جا پہنچے۔

ایک جرمن اخبار کی رپورٹ کے مطابق 1993ء سے مئی 2017ء تک 33 ہزار 293 افراد یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔

اخبار نے 46 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں مرنے والوں کے نام، ان کی قومیت، موت کی وجہ اور دیگر تفصیلات شائع کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراق کا ایک شہری عبدالحامد ترکی اور بلغاریہ کے پہاڑی سرحدی علاقے میں 48 گھنٹوں تک پیدل چلتا رہا اور بالآخر شدید سردی کے باعث ٹھٹھر کر مر گیا۔

تازہ ترین