• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرناجاری،ٹریفک بحال نہ ہوسکی ،راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کی مشکل برقرار

راولپنڈی،اسلام آباد،فیروزوالہ،پھول نگر،پتو کی،ساہیوال،گجرات،جہلم (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار،نمائندگان جنگ) فیض آبادانٹرچینج پر پانچویں روز بھی تحریک لبیک کاقبضہ برقرار رہا،ضلعی انتظامیہ پانچ ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجودٹریفک بحال کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی،دونوں شہروں کے عوام کو شدید دقت کاسامناہے،اتوار کوبھی مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں،پانچ روز سے ٹریفک کی روانی متاثرہونے اوراسلام آبادکے مرکزی راستے کی بندش کےباعث راولپنڈی کے شہری ذہنی دباؤ کاشکار ہیں اوران کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں،شہرکی تمام مارکیٹوں میں کارباری حالات بھی ٹھیک نہیں،ادھراسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم بچوں اورسرکاری ونجی اداروں میں کام کرنیوالے شہریوں کوبھی آنے جانے میں شدیددشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایک سینئر بیورو کریٹ کاکہناہے کہ انٹرچینج خالی کرواناصرف آدھے گھنٹے کاکام ہے مگر طاقت کا استعمال نہیں کرناچاہتے،دوسری طرف تحریک قائدین کیخلاف اغواء، ڈکیتی، کار سرکار میں مداخلت اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات کی تعداد گیارہ ہوچکی ہے تاہم ابھی تک کسی ایک کارکن کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،موبائل سروس جام ہونے کیوجہ سے شہریوں کودشواری کا سامناہے، شہریوں کی خواہش ہے کہ حکومت ریاست کی طاقت استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں کو راستہ کھولنے پر مجبور کرے جبک تحفظ ختم نبوت کے دعویدار حکومت کی کسی یقین دہانی پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں،ان کے سخت موقف کے باوجود حکومت ضلعی انتظامیہ کے توسط سے منت سماجت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور طاقت کے استعمال سے گریزاں ہے۔
تازہ ترین