• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کیلئے بنوںو چترال میں دارالامان کے قیام کا فیصلہ

پشاور(سٹی رپورٹر) غیر سرکاری تنظیم بلیووینز اور محکمہ سماجی بہبود خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام ایک مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ سماجی بہبودکے ضلعی افسران اور دارالامان کے عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ خواتین کے تحفظ کیلئےپشاور ،مردان، سوات، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مانسہرہ میں دارالامان پہلے ہی کام کر رہے ہیں جبکہ حکومت ضلع چترال اور بنوں میں دو نئے دارالامان کے قیام کیلئے کوشاں ہے۔ ڈائریکٹر سماجی بہبود عابد کاکاخیل نےکہا کہ محکمہ کے زیرانتظام دارالامان میں بے سہارا خواتین کو رہائش وتحفظ فراہمی کیساتھ ہنر بھی سکھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں قابل عزت زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں ۔بلیووینز کے کوارڈی نیٹر قمر نسیم نے کہا کہ کہ دارالامان کی فنڈنگ زیادہ کی جائےتاکہ مسائل اور مشکلات کا خاتمہ ہولہذا حکومت اس حوالے سے خاطرخواہ اقدامات کرے تاکہ ان عورتوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔
تازہ ترین