• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا خواتین کو میانمار فوجیوں نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، اقوام متحدہ

میانمار میں ریاستی مظالم سے بچنے کے لئے نقل مکانی کرنے والے روہنگیا خاندانوں میں خواتین کی بڑی تعداد کو میانمار کی فوج نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میانمارکی فوج جنسی تشدد کو نسل کشی کے ہتھیارکے طور پر استعمال کررہی ہے، معاملہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں اٹھایا جائے گا۔

جنگوں میں جنسی تشدد کے حوالے سے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ پرامیلا پاٹن نے بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کو 45 دن تک قید میں رکھا گیا اور مسلسل زیادتی کی گئی، کئی کو سرعام برہنہ کیا گیا۔ کئی کے جسم پر بدترین زخموں کے نشان پائے گئے۔

پرمیلا پاٹن نے کہا کہ اب تک ایک ہزار 644 خواتین کو امداد دی جاچکی ہے جبکہ متاثرین کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر 10 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین