ملتان(سٹاف رپورٹر)حضرت سیدنا محمد مصطفٰے ؐکی آمد پر خوشیاں منانا انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر فرض ہے، ان خیا لات کا اظہار لیگی رہنما مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے انجمن اسلامیہ کی پہلی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی،سابق وفاقی وزیر تنویر الحسن گیلانی،مخدوم وجاہت حسین گیلانی مہمانان خصوصی تھے،مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ حلف نامے میں ترمیم کرنیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں ،یزدانی گیلانی نے کہا کہ حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے حکومت اور پارلیمنٹ بری الزمہ نہیں ۔مخدوم تنویر الحسن گیلانی نے کہا 12ربیع الاول کو تاریخی قدیمی انجمن اسلامیہ کا جلوس حسب سابق 9 بجے صبح شوکت حسین سکول سے شروع ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہو تا ہوا اختتام پزیر ہو گا ،محمد اشرف قریشی نے کہا انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔