• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بار ملتان کی تقریب میں لڑائی ،عہدیداروں کےایکدوسرے پرالزامات

ملتان (نمائندہ جنگ) ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی تقریب عہدیداروں کےمابین جھگڑے کے باعث بدمزگی کاشکارہوگئی عہدیداروں کےمابین مارکٹائی پرسینئرممبران کااظہارتشویش،نیزتنازع کےبعد ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روزجنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان صاحبزادہ محمدندیم فرید کی جانب سے ملتان سےمنتخب ہونے والےایگزیکٹوممب​ران سپریم کورٹ مہرخلیل اورسکندرجاوید کے اعزازمیں تقریب منعقدکرنیکااعلان کیاگیانیز تقریب میں نائب صدر فیروزہ فیض بطورقائم مقام صدرموجودتھیں‘تقریب کےآغاز پرچندممبران ایگزیکٹو بارہال میں داخل ہوکرڈائس پرآگئےاورکہاکہ جنرل سیکرٹری بارسےایگزیکٹوباڈی نےاختیارات واپس لےلئےہیں نیزصدربارکی موجودگی میں قائم مقام صدرتقریب کی صدارت نہیں کرسکتیں جس پر تقریب بدمزگی کاشکارہوگئی اورعہدیداروں کے مابین ہاتھاپائی ہوگئی جس کی وجہ سے تقریب بھی ختم ہوگئی نیز اس دوران گالم گلوچ بھی کی گئی ۔بعدازاں ہائیکورٹ بارکے صدرشیرزمان قریشی نے ایگزیکٹوممبران کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ بارکی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی تعداد20 ہے جن میں سے 14 ممبران مجلس عاملہ نے متفقہ طورپرقراردادمنظ​ورکی کہ وہ اپنے مینڈیٹ کوکسی طالع آزما اورسازشی عناصرکی بھینٹ نہیں چڑھنےدیں گے اورسپریم کورٹ نے بھی ہائیکورٹ کوصدربار کیخلاف کارروائی سے روک دیاتھا تاہم جنرل سیکرٹری کی جانب سے غیرقانونی طورپر اجلاس بلایاگیاجس پر ایگزیکٹوممبران انھیں روکنے گئے کہ ایگزیکٹوباڈی نےان سے اختیارات واپس لےلئےہیں اورغیرآئینی اقدامات سے منع کیاتوایگزیکٹومم​بران راؤمحمداسلم،او پرنس ر​یحان افتخارکو مکوں اور گھونسوں سے تشددکانشانہ بنایاگیاہے جس کی مذمت کرتے ہیں اورآؤٹ سائیڈرزکو بھی بلایا گیاتھا جس سے بارکاوقارمجروح ہواہے انھوں نے کہاکہ ایگزیکٹوباڈی کے ممبران تمام قانونی کارروائی کاحق محفوظ رکھتے ہیں تاہم آج ایگزیکٹوباڈی کا اجلاس منعقدکرنے کےساتھ سینئرز کی مشاورت سے آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائےگا۔انھوں نے کہاکہ جنرل سیکرٹری کی جانب سے غیرقانونی طورپر5 سے6 لاکھ روپے کی رقم نکلوالی گئی ہےاورتشددکااقدا​م کسی کی خوشنودی کے لئےکیا گیاہے۔اس موقع پر ایگزیکٹوممبران محمداسلم راؤ،ریحان افتخار،ملک صبغتہ الحسنین سپرا،محمدرمضان بھٹی،ملک ظفراقبال،عثمان خان،عبدالرؤف چانی،فیض اللہ چنڑ،عذراسعیداورتقدی​س زاہدہ بھی ہمراہ تھیں۔دریں اثناءجنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بارصاحبزادہ محمدندیم فرید نے نائب صدرفیروزہ فیض اورممبرایگزیکٹر​رفیق بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بارکی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران ریحان افتخار،راؤ امجد اورراؤ اسلم دیگر 8/10 افرادکے ہمراہ بارروم پر حملہ آورہوگئے اورڈائس پرتوڑپھوڑکی جس سے مائیک بھی ٹوٹ گیا اورگالم گلوچ کرنے کے ساتھ سیکرٹری جنرل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پر دیگر سینئروکلاءنے ان کی جان بچائی اوریہ سب ہنگامہ آرائی نااہل صدر شیرزمان قریشی نے لائسنس منسوخی کی وجہ سے کرائی ہے ۔
تازہ ترین