جاپان میں اولمپک دو ہزار بیس کی تیاری شروع، ٹوکیو میں تقریب، ایک ہزار دن سے الٹی گنتی بھی شروع کر دی گئی۔ انتظامیہ نے ایونٹ میں چھ نئے کھیلوں کو بھی شامل کیا ہے۔ لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ پاکستان اولمپک باڈی کیا تیاری کر رہی ہے؟ قومی کھیل ہاکی کا نوحہ سب کے سامنے ہے آسٹریلیا میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی اور عالمی رینکنگ میں چودھویں سے سولویں نمبر پر آنے کی گھنٹی بھی بج رہی ہے حالانکہ ہم ہاکی کے عالمی اور اولمپک چیمپئن رہے ہیں۔ سوائے کرکٹ کے، اسکوائش اور سنوکر بھی زوال کا شکار ہے جن کے ہم چمپئن رہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ وفاقی وزارت کھیل اور متعلقہ صوبائی وزارتیں ایک کمیٹی بنا کر کام شروع کریں۔
(نجیہہ احمد)
najeehafmh4@yahoo.com