• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ،گورنمنٹ اسکولوں کو امتحانی فارم جمع کرانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام گورنمنٹ اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ امیدواروں کے انرولمنٹ اور امتحانی فارمز2018بغیر کسی فیس کے لازمی طور پر 30نومبر تک بورڈ آفس میں جمع کروا دیں تاکہ سالانہ امتحانات سے قبل ہی امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ اور انرولمنٹ جاری کر دیئے جائیں انہوں نے تمام اسکولوں کے سربراہان کو متنبہ کیا ہے کہ امیدواروں کے تعلیمی سال کو بچانے کیلئے جلد از جلدبورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کریں۔
تازہ ترین