• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، میکانگی روڈ پر تاجر کو لوٹنے والے 2 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد،تیسرا فرار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میکانگی روڈ ڈفرن ہسپتال کے سامنے تاجر سے دس لاکھ چھیننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے دو موٹرسائیکلیں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہو گیا، ڈی آئی جی نے پولیس اہلکاروں کو نقدم انعام دیا ، تاجر محمد آصف بدھ کو ایک ایک بینک سے 10لاکھ روپے کا چیک کیش کرواکر گاڑی میں واپس دکان جا رہا تھا وہ جسے ہی اپنی دکان میکانگی روڈ ڈفرن ہسپتال کے سامنے رکا تو دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین مسلح افراد نے اس سے رقم چھین کر فرار ہونے کی کو شش کی قریب ہی موجود اے ایس آئی شفاعت اور حوالدار عبدالباقی نے دیگر عملے کے ہمراہ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکوئوں جاوید اور مظہر اقبال کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم دو موٹرسائیکلیں ٗ ایک ٹی ٹی ایک نائن ایم ایم قبضے میں لے لی جبکہ تیسرا ساتھی رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیدل ہی فرار ہو گیا، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے سٹیلائٹ ٹائون کے ایک تاجر سے 7لاکھ روپے سمیت کئی تاجروں کو لوٹنے کا انکشاف کیا ہے، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جرات کا مظاہرہ کرنے والے اے ایس آئی ٗ حوالدار اور کانسٹیبلز کو دو دو ہزار نقد انعام دیا ۔
تازہ ترین