راولپنڈی (ساجدچوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس راولپنڈی سمیت مری ، گوجرخان اور ٹیکسلا کے دفاتر میں نصب کردہ کیاسک مشینوں نے کام شروع کر دیا ہے ، راولپنڈی کے ایکسائز آفس کے فیسیلی ٹیشن سنٹر میں کیاسک مشین لگائی گئی ہے ، اس طرح کی مشینوں کی تنصیب شہر کے مختلف مقامات پر بھی کی جائیں گی ، ایکسائز حکام کے مطابق ان کیاسک مشینوں کی تنصیب سے شہری اپنا پی ٹی ون چالان ان سے نکال سکیں گے ، اپنا پراپرٹی ٹیکس دیکھ سکیں گے ، اس سلسلے میں انہیں دفتر کے مختلف کمروں میں نہیں بھاگنا پڑے گا بلکہ وہ خود ہی اپنا پراپرٹی نمبر اس مشین میں ڈال کر اپنی جائیداد کے حوالے ٹیکس سے متعلقہ معلومات اور چالان بھی حاصل کر سکیں گے ۔ ایکسائز حکام کے مطابق پہلے شہریوں کو چھوٹے چھوٹے کام کیلئے متعلقہ سرکل کے انسپکٹر یا پھر کلریکل عملہ کے پاس بار بار چکر لگانے پڑتےتھے اب انہیں اس سے نجات مل جائے گی ۔