• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ادارے کا مودی کی مقبولیت میں اضافے کا دعویٰ

America Survey Department Claim That The Popularity Of Modi Rising

امریکا کے تھینک ٹینک ادارے کی جانب سے کروائے جانے والے سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کروائے گئے سروے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہر 10میں سے 9 بھارتی شہری وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں رائے رکھتے ہیں اور بھارت کے دو تہائی سے زائد شہری مودی کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں۔

سروے کے مطابق سونیا گاندھی کے مقابلے میں مودی کی مقبولیت 31 فیصد زیادہ ہے اور راہول گاندھی کے مقابلے میں 30 پوائنٹس آگے ہیں۔

سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی کی حقیقی مقبولیت گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے نتائج سامنے آنے کے بعد سامنے آئے گی، جہاں پر مودی مقامی رہنماؤں کے مقابلے زیادہ مضبوط نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین