ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ صدر نے ماں بیٹی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں2 افراد کوگرفتار کر لیا ، سورج میانی کے رہائشی صیام نے پولیس کو آگاہ کیا کہ شریفاں بی بی اس کے گھر آئی اور اس کی بیوی اور بیٹی سے کہا کہ اس کے خاوند کی برسی ہے اور انہیں ساتھ لے گئی جہاں پر اس کی بیٹی اور پوتی کو اشفاق عرف شاقی اور اشرف عرف اچھو نے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا اور مظفر گڑھ لے جا کر ایک مکان میں اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔