کوئٹہ(پ ر) مشترکہ بلوچستان بس مزدا /منی بس اونرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز کے وفدنے ڈی سی پشین بالاچ بلوچ سے ملاقات کی اس موقع پر اے ڈی سی انعام الحق قریش اورنصراللہ یوسف زئی بھی موجودتھے وفد نے انہیں نئے بس اڈے ‘غیرقانونی ٹوڈی کار سروس ودیگر مسائل سے آگاہ کیا ڈی سی نے کہاکہ اس حوالے سے جلد اہم اجلاس ہوگا جس میں پولیس افسران اور ٹرانسپورٹرز بھی شریک ہونگے جس پر وفد نے ان کا شکریہ اداکیا بعدازاں حاجی نصراللہ کاکڑ نے ٹرانسپورٹرز سے کہاکہ باعث حیرت ہے کہ ہائیکورٹ ‘ٹرانسپورٹ اتھارٹی‘ڈی آئی جی کوئٹہ‘کمشنر کوئٹہ‘ڈی سی کوئٹہ‘ڈی سی پشین‘ایس ایس پیز کے ہدایت کے باوجود ٹوڈی کار سروس کیخلاف تھانہ پشین اور ٹریفک پولیس کارروانہیں کررہی ہے اگراب بھی کارروائی نہ کی گئی تو توہین عدالت کاکیس ہائیکورٹ میںدائر کرینگے افسوسناک بات ہے کہ پشین میں ٹرانسپورٹرز کیلئے کوئی سرکاری زمین نہیں ۔