• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 4 درجے جبکہ کوئٹہ میں ایک درجہ تک نیچے گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اورقلات میں صبح کے وقت شدیدسردی پڑی ہےکوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری جبکہ قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بارکھان، سبی، خضدار اور پنجگور میں 7 ڈگری ژوب میں 3 اور گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری جبکہ لسبیلہ میں 13ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ر ہے گا۔

 

تازہ ترین