• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کا خصوصی انٹرویو آج”جیونیوز“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ میں نوازشریف کے ساتھ ہوں نہ شہبازشریف کے ساتھ میں ”تیسرے شریف“ کے ساتھ ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ شریف بردران کے بھارت کے کئی نامور لوگوں کے ساتھ تعلقات تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ظفراللہ جمالی نے کہا کہ زرداری، نوازشریف اور عمران خان میں سے، میں آصف علی زرداری کو بہتر سمجھتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ مارشل لا ماشاءاللہ ہے جب مرضی آجاتا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ شوکت عزیز نے اگر پاکستان میں کمائی کی ہے تو یہ اُن کا مسئلہ ہے لیکن وہ ”مسٹر کلین“ نہیں ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعظم کا تفصیلی انٹرویو ناظرین سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ہفتے کی شب10 بجکر5 منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا خصوصی انٹرویو اتوار کی شب 10 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین