کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رحیم بخش بلوچ نے کہا ہے کہ نیا ناظم آباد قائد اعظم محمد علی فٹ بال ٹورنامنٹ غیرقانونی ہے اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، اس میں حصہ لینے کی صورت میں ڈپارٹمنٹ، کلبوں، کھلاڑیوں اور ریفریز کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی ہے۔ اس بلااجازت غیرقانونی ایونٹ میں غیررجسٹرڈ ٹیمیں لے رہی ہیں، لہذا کوئی بھی کھلاڑی، آفیشلز اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لیں، بصورت دیگر کھلاڑیوں،آفیشلز، ریفریز کے خلاف تادیبی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔