• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی وزیر خارجہ رواں ماہ چین کااہم دورہ کریں گے

پیرس(نیوزڈیسک)فرانسیسی وزیر خارجہ جین یی لی درریان اپنے تین روزہ سرکاری دورہ پر 24نومبر کو چین روانہ ہوں گے ، فرانسیسی وزیر خارجہ خصوصی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں ، چین کے نائب وزیراعظم لیو یان ڈونگ اور فرانسیسی وزیر خارجہ مشترکہ طور پر چین فرانس اعلیٰ سطح مذاکراتی میکنزم کی صدارت کریں گے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ فرانسیسی وزیر خارجہ خصوصی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں ، چین کے نائب وزیراعظم لیو یان ڈونگ اور فرانسیسی وزیر خارجہ مشترکہ طور پر چین فرانس اعلیٰ سطح مذاکراتی میکنزم کی صدارت کریں گے۔ کینگ شوانگ نے کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ چین کے نائب وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ طور پر دوطرفہ اعلیٰ سطحی مذاکراتی میکنزم کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اجلاس میں مسائل پر مذاکرات اور عوامی سطح پر تبادلوں پر گفتگو کی جائے گی ۔
تازہ ترین