• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت پرغیرمتزلزل یقین کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا،مفتی ابوہریرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صوت اسلام پاکستان کے چئیرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے مسجد ابوبکر کلفٹن میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر غیر متزلزل یقین کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا، اہل بیت عظام اورصحابہ کرام خاتم الانبیا کے آخری نبی ہونے کے عقیدہ کے محافظین رہے ۔ جن میں خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ سرفہرست ہیں، جنہوں نے مسیلمہ کذاب سمیت پانچ منکرین ختم نبوت کے خلاف جنگ کرکے ثابت کردیا کہ اسلام کے بنیادی عقائد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، ختم نبوت عقیدہ تبدیل نہیں ہوسکتا، قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیا گیا ہے، وہ اسلامی شعائر استعمال نہیں کرسکتے، عقیدہ ختم نبوت کی پہرہ داری ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، پیغمبر اسلام ؐ کی وفات کے بعد مختلف پانچ افراد نے جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا، جبکہ برصغیر میں جھوٹی نبوت کے فتنے کا موجد مرز ا غلام احمد قادیانی تھا، جس کے خلاف تمام مکاتب فکر نے جدوجہد کی، اس حوالے سے علماء کی قربانیاں اور کوششیں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔
تازہ ترین