• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمائش چورنگی پر احتجاج، ایم اے جناح روڈ سے ملحق علاقوں میں ٹریفک جام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مذہبی جماعت کی جانب سے نمائش چورنگی پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا،ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں۔تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کی جانب سے اتوار کی سہ پہر نمائش چورنگی پر ایک بار پھر دھرنا دے دیا گیا ،دھرنے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو سیکیو رٹی حصار میں لیتے ہو ئے ایم اے جناح روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ،جبکہ ٹریفک پولیس نے تمام ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا اور شہر کی تمام اہم سڑکیں جو کہ ایم اے جناح روڈ سے منسلک ہیں ان پر ٹریفک جام ہو گیا۔
تازہ ترین