• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الگ صوبہ بنائے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے ،گیلانی

ملتان (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نےکہا ہےکہ ہم نےعدلیہ کااحترام کیا اور گھرآگئےاداروں کو اس لئےمضبوط دیکھناچاہتےہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نےآئین بنایاہم نے آئین اور ججز کو بحال کیاکیونکہ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاداریاں بدلنےسےعزت نہیں ہوتی ،عمران خان کو کہوں گاجن لوگوں کو آپ چور ،ڈاکو ،لٹیرےکہتےتھے، انہی کو ساتھ ملا لیا جو ہمارےساتھ رہ کر تبدیلی نہیں لاسکےوہ آپکے ساتھ رہ کرکیسےتبدیلی لائینگے،الگ صوبہ کےقیام کےبغیرمسائل حل نہیں ہو سکتے، پیپلز پارٹی کےپاس دوتہائی اکثریت ہو تی تو الگ صوبہ بن چکا ہوتا، ملتان میں 15دسمبر کو تاریخی جلسہ ہوگاجو کارکنوں کی محنت سےشہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بےنظیر بھٹو کی یاد تازہ کر دیگا، ملتان کاجلسہ جنوبی پنجاب کی سیاست کا رخ بدل دیگا ،ہم نہیں چاہتےکہ اداروں کو کمزور کیاجائے، پارلیمنٹ کو مضبوط کریں جہاں پر کورم پورا نہیں ہو تا، اپنی رہائشگاہ گیلانی ہائوس میں پیپلز پارٹی کےصوبائی حلقہ 198کے ورکرز کنونشن میں 15دسمبر جلسہ عام کی تیاریوں کےسلسلےمیں اجتماع سےخطاب کرتےہو ئےیوسف رضاگیلانی نےکہاکہ جب ہم نےطالبان کیخلاف ملٹری آپریشن کیا تو ہم پر(ن) لیگ نے تنقید کی لیکن آج موجودہ حکومت ہماری ہی پالیسیوں پر عملدر آمد کر رہی ہے،انہوں نےمزیدکہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نےغریب عوام کو زبان دی اور شناخت دی، یہ پیپلز پارٹی ہی ہے میں سپیکر بنا، وزیراعظم بنا، پارٹی کا سینئرو ائس چیئرمین بنا، قائداعظم کے بعد کوئی بھٹو اور محترمہ جیسا بڑاقومی لیڈ ر نہیں بن سکا،انہوں نے کہا کہ جن کا مشن اور نظریہ ہے وہ پارٹی مار نہیں کھا سکتی،جنکاویژن ہوگا وہ مر نہیں سکتے، شہید بھٹو نےملک کو ایٹمی قوت دی ، آئین دیا ، میزائل ٹیکنالوجی دی ، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام دیاملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ دیا، جنکو (ن) لیگ نے 97میں نکالا ان ایک لاکھ افراد کو ہم نےاقتدار میں آکر بحال کیا ، میں سمجھتاہوں بلاول بھٹو نوجوانوں کی آس ہیں ،انہوں نےکہا کہ ہم تھانہ کی سیاست نہیں کرتے ،تھانےکی سیاست کرنیوالوں کےسر سےتھانہ کی سیاست اتار دی جائےتو انکی سیاست ختم ہو جائیگی ، انہوں نےکہا کہ پیپلز پارٹی نے سینٹ میں علیحدہ صوبےکا بل منظور کرایا، اس موقع پر عبد القادر گیلانی،خواجہ رضوان عالم، نفیس انصاری،ملک نسیم لابر،اے ڈی بلوچ،رائو ساجد علی،مہر ارشاد سیال، رضوان ہانس،سید مدنی گیلانی،ملک آصف لابر،چوہدری یٰسین،ملک سجاد ڈوگر،مٹھو گجر، ملک سعید اختر،یسین بھٹی،محمد حسین کھوکھر،خلیل راں، سفراللہ خان،عبدالرئوف لودھی، فرحان خان، طارق انجم، اعجازحسین صدیقی، ملک رفیق، ملک خالدکھیڑا، سیدابرارشاہ، میاں شفیق شہزاد بھٹہ، ملک افتخار، اللہ بخش بھٹہ، خواجہ عمران نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین